close
مندرجات کا رخ کریں

بحیرہ روم

متناسقات: 35°N 18°E / 35°N 18°E / 35; 18
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بحیرہ روم
Mediterranean Sea
Image
بحیرہ روم
متناسقات35°N 18°E / 35°N 18°E / 35; 18
قسمبحیرہ
بنیادی داخلی بہاواوقیانوس، بحیرہ مرمرہ، دریائے نیل، ایبرو، دریائے رون، شلف، پو
طاس ممالک
سطحی رقبہ2,500,000 کلومیٹر2 (970,000 مربع میل)
اوسط گہرائی1,500 میٹر (4,900 فٹ)
زیادہ سے زیادہ گہرائی5,267 میٹر (17,280 فٹ)
حجم آب3,750,000 کلومیٹر3 (900,000 cu mi)
وقت اقامت80-100 سال[2]
جزائر3300+
آبادیاںاسکندریہ، الجزائر شہر، ایتھنز، برشلونہ، بیروت، ازمیر، روم، طنجہ، تل ابیب، طرابلس، لیبیا
Image
بحیرہ روم کا خلائی منظر

بحیرۂ روم، جسے اردو میں بحیرۂ متوسط یا بحیرۂ ابیض بھی کہا جاتا ہے، (انگریزی: Mediterranean Sea) افریقا، یورپ، اور ایشیا کے درمیان ایک سمندر ہے، جو تقریبا چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے۔ یہ صرف وہاں سے کھلا ہے جہاں اسپین اور مراکش آمنے سامنے ہیں اور درمیان میں چند کلومیٹر کا سمندر ہے (دیکھیے : آبنائے جبل الطارق) بحیرہ روم کے شمال میں یورپ، جنوب میں افریقہ اور مشرق میں ایشیا موجود ہے۔ یہ 2.5 ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، لیکن اسے بحر اوقیانوس سے منسلک کرنے والی آبنائے جبل الطارق صرف 14 کلومیٹر چوڑی ہے۔

یہ بحیرہ درہ دانیال اور آبنائے باسفورس کے ذریعے بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود سے بھی منسلک ہے۔ نہر سوئز بحیرہ روم کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع ہے جو اسے بحیرہ قلزم سے منسلک کرتی ہے۔

بحیرہ کے بڑے جزیروں میں قبرص، کریٹ، رہوڈز، سارڈینیا، کورسیکا، صقلیہ، مالٹا، ابیزا، ماجورکا اور منورکا شامل ہیں۔

نام اور اشتقاقیات

[ترمیم]

قدیم مصری بحیرہ روم کو واجد ور/واجد ویر/واجد اور کہتے ہیں۔

قدیم یونانی بحیرہ روم کو صرف ἡ θάλασσα ( ہے ثالسّا؛ "سمندر") یا کبھی کبھی ἡ μεγάλη θάλασσα (ہے مَیگالے ثالسّا؛ "عظیم سمندر") ، ἡ ἡμετέρα θάλασσα (ہے َیمِیتے را ثالسّا؛ "ہمارا سمندر") کہا جاتا ہے یا ἡ θάλασσαα ἡ καθ'ἡμᾶς (ہے ثالسّا ہے کاث'ہے ماث؛ "ہمارے آس پاس کا سمندر")۔

یہ زمانہ قدیم سے بحری ذرائع نقل و حمل کا مرکز رہا ہے۔ ترک اس سمندر کو Akdeniz (آق دینز) یعنی بحیرہ ابیض جب‌کہ عربی "البحر الابيض المتوسط" کہتے ہیں۔

دیگر زبانوں میں نام

[ترمیم]

دیگر زبانوں میں بحیرہ روم کے لیے مندرجہ ذیل الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں :

  • ولندیزی(ڈچ): Middellandse zee
  • فرانسیسی: Mer Méditerranée
  • جرمنی: das Mittelmeer
  • یونانی: Mesogeios Thalassa (Μεσόγειος Θάλασσα)
  • عبرانی: ha-Yam ha-Tikhon (הים התיכון)
  • اطالوی: Mar(e) Mediterraneo
  • لاطینی: Mare Mediterraneum, یا Mare Nostrum
  • پرتگیزی: Mar Mediterrâneo
  • ہسپانوی: Mar Mediterráneo
  • انگريزی: Mediterranean sea
  • ترکی: Akdeniz
  • عثمانی ترکی: آق دڭيز ،بحر متوسط،بحر سفید
  • عربی: البحر الأبيض المتوسط
  • فارسی: دریای مدیترانہ

ملحقہ ممالک

[ترمیم]

بحیرہ روم کا ساحل 22 ممالک سے ملتا ہے جن میں مندرجہ ذیل ممالک شامل ہیں :

یورپ (مغرب سے مشرق کی جانب)

ایشیا (شمال سے جنوب کی جانب)

افریقا (مشرق سے مغرب کی جانب)

بحیرہ روم کے دس بڑے جزائر بلحاظ رقبہ

[ترمیم]
ملک جزیرہ رقبہ - کلومیٹر² آبادی
Image اطالیہ صقلیہ 25,460 5,048,995
Image اطالیہ ساردینیا 23,821 1,672,804
Image قبرص قبرص 9,251 1,088,503
Image فرانس کورسیکا 8,680 299,209
Image یونان کریٹ 8,336 623,666
Image یونان ایوبویا 3,655 218.000
Image ہسپانیہ مایورکا 3,640 869,067
Image یونان لزبوس 1,632 90,643
Image یونان روڈس 1,400 117,007
Image یونان خیوس 842 51,936

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. UNECE.indb
  2. Paul R. Pinet (2008)۔ Invitation to Oceanography۔ Jones & Barlett Learning۔ ص 220۔ ISBN:0-7637-5993-7